Live Updates

وزیراعظم کابینہ اراکین کو بلوچستان میں مداخلت سے روکیں، جام کمال کا مطالبہ

وفاقی کابینہ کے اراکین کو صوبائی امور میں مداخلت سے روکا جائے، بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا موقع دیں، جام کمال

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 24 اکتوبر 2021 19:50

وزیراعظم کابینہ اراکین کو بلوچستان میں مداخلت سے روکیں، جام کمال کا ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 24اکتوبر 2021) وفاقی کابینہ کے اراکین کو صوبائی امور میں مداخلت سے روکا جائے، بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا موقع دیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کا وزیراعظم سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اراکین کو صوبائی امور میں مداخلت سے روکا جائے۔

انہوں ںے یہ مطالبہ وزیراعظم عمران خان سے کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی کابینہ کے اراکین کو بلوچستان کے امور میں مداخلت سے روکیں۔جام کمال نے اپنے بیان میں مداخلت کرنے والے وفاقی کابینہ کے ارکین سے کہا ہے کہ وہ بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف کو اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا موقع دیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے بیان کے ساتھ ابن العربی سے منسوب ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ یہ سیاسی تحریک بلوچستان اور پاکستان کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گی۔انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں بہت سی چیزیں کھل کر سامنے آئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاسی نام نہاد اصول، لالچ، اقتدار کی ہوس، سازش کرنے والے اور بہت سے ہیرو اور ساکھ کے ساتھ تیز لوگوں کا مقابلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی ترقی میں نقصان کی ساری ذمہ داری پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اور بی اے پی کے بعض سمجھدار وفاقی کابینہ، چند مافیا اور بی اے پی (ناراض گروپ) پر عائد ہوگی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم عمران خان کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے اطراف میں موجود لوگوں پر نگاہ رکھیں۔واضح رہے کہ بلوچستان میں سیاسی بحران کے آثار سب سے پہلے رواں سال جون میں اس وقت نمایاں طور پر سامنے آئے تھے جب اپوزیشن اراکین نے صوبائی اسمبلی کی عمارت کے باہر کئی دنوں تک وزیراعلیٰ جام کمال کی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات