عمران خان کیلئے ڈیل یا ڈھیل کا امکان ’صفر‘ ہونے کا دعویٰ
ماضی کے تناظر میں موجودہ نظام کو نہ دیکھا جائے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں؛ انصارعباسی کی ایک اہم اور باخبر ذریعے کے حوالے سے خبر
ساجد علی
ہفتہ 22 اگست 2026
12:14
(جاری ہے)
توقع کی جا رہی تھی کہ عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے گا، تاہم انہیں شفاء کی بجائے پمز منتقل کیا گیا اور بعد ازاں اڈیالہ جیل واپس بھیج دیا گیا، اس پیشرفت کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ آیا یہ معاملہ عمران خان کے لیے کسی ممکنہ ’’ڈیل یا ڈھیل‘‘ سے جڑا تھا۔
انصار عباسی لکھتے ہیں کہ جب ذریعے سے خاص طور پر پوچھا گیا کہ کیا ان کے لیے کسی ڈیل یا ڈھیل کا کوئی امکان موجود ہے تو انہوں نے مختصر اور دوٹوک جواب دیا ’’صفر‘‘، اس ذریعے سے پھر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق رپورٹس اور قیاس آرائیوں کے بارے میں پوچھا گیا، تو اس بار بھی جواب تھا ’’صفر‘‘۔ رپورٹ میں ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان میں اس نوعیت کی قیاس آرائیاں کوئی غیر معمولی بات نہیں جہاں سیاسی اور عسکری قیادت سے متعلق پیشرفت کو تاریخی طور پر سول حکومت اور عسکری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ’’ڈیل‘‘، ’’ڈھیل‘‘ یا ’’اختلافات‘‘ کے روایتی تناظر میں دیکھا جاتا رہا ہے، جب بھی کوئی غیرمعمولی سیاسی پیشرفت ہوتی ہے تو فوراً یہ قیاس آرائیاں شروع ہوجاتی ہیں کہ کہیں پسِ پردہ کوئی معاہدہ طے پا رہا ہے یا قیادت کے درمیان دراڑ پڑ گئی ہے۔ ذریعے نے اصرار کیا کہ موجودہ سیاسی اور ادارہ جاتی انتظام کو پاکستان کے ماضی کے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہیے، تقریباً تین سے چار سال قبل تشکیل پانے والے سیاسی نظام کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں سول حکومت اور عسکری قیادت کا سفر ماضی میں دیکھے جانے والے طریقہ کار سے ’’بالکل مختلف‘‘ ہے، اس وقت زیرِ گردش بہت سی رپورٹس زمینی حقائق کے بجائے بعض افراد کی خواہشات یا توقعات کی عکاسی کرتی ہیں، جن کی موجودہ حالات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
-
پاکستان ریلوے کی آمدن 88 ارب سے بڑھ کر 115 ارب روپے ہوگئی، اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، وفاقی وزیرریلوے
-
راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری
-
عمران خان کیلئے ڈیل یا ڈھیل کا امکان ’صفر‘ ہونے کا دعویٰ
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست
-
وزیراعظم آزادی پریڈ میں اعلیٰ انتظامی افسروں کی ذاتی تشہیر پر برہم
-
محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، دہشت گردی کے خلاف تعاون پر اتفاق
-
صدر زرداری سے ملائیشین وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
ْنوازشریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ لیا
-
بارشوں ،سیلاب میں جاں بحق افراد کے خاندانوں ،متاثرہ گھروں کے مالکان کی مالی معاونت کی جائے‘ وزیر اعظم
-
بال پوائنٹ قلم کے 80 سال، ایک چھوٹی ایجاد نے لکھنے کا انداز کیسے بدل دیا
-
پمز کے ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ نے عمران خان کی مکمل میڈیکل فٹنس رپورٹ تیار کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.