۷ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک و دیگر کا قربان علی جعفری کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اتوار 24 اکتوبر 2021 19:55

۷کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2021ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی شعیب احمد ملک، میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک، ڈائریکٹر انفارمیشن محمد فرحان خان سمیت دیگر افسران اور ملازمین نے سابق سیکریٹری بلدیات اور مختلف ڈی ایم سیز میں میونسپل کمشنر کے فرائض سر انجام دینے والے قربان علی جعفری کے چھوٹے بھائی مقبول حسین جعفری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور قربان جعفری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ان کے بھائی کی کامل مغفرت فرما کر درجات بلند فرمانے کے ساتھ انہیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے