پنجاب یونیورسٹی اور ایم آئی ایل کے اے آر کے درمیان معاہدہ

پیر 25 اکتوبر 2021 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی اورایم آئی ایل کے اے آر کے درمیان معاہد ہ طے پاگیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر ،ہیڈ آف ایم آئی ایل کے اے آر ڈاکٹر عمر سیف، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان،مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم ودیگر نے شرکت کی۔

معاہدے کے مطابق فریقین طلبائو طالبات کو سہولیات فراہم کریں گے تاکہ انہیں معاشرے کی بہتری کیلئے رضاکارانہ کام کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔ ایم آئی ایل کے اے آرکمیونٹی سروس پلیٹ فارم ہے جوتنظیموں اور رضاکاروں کو جوڑنے کیلئے ایک گیٹ وے کے طور پر کام کرتا ہے۔