سینٹر آف ایکسیلنس ان اینالیٹیکل کیمسٹری جامعہ سندھ کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین و شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی زیر صدارت اجلاس

پیر 25 اکتوبر 2021 23:49

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) سینٹر آف ایکسیلنس ان اینالیٹیکل کیمسٹری جامعہ سندھ کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین و شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی زیر صدارت اجلاس، سینٹر کے بجٹ و دیگر مالی امور کی متفقہ منظوری۔جامعہ سندھ جامشورو کے نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس ان اینالیٹیکل کیمسٹری کے بورڈ آف گورنرز کا 46 واں اجلاس شیخ الجامعہ سندھ و چیئرمین بی او جی پروفیسر (میریٹوریس)ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی زیرصدارت سینٹر میں منعقد ہوا جس میں مالی امور سمیت ایجنڈا پر لائے گئے نکات کی منظوری دی گئی، اجلاس میں ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر وزیر علی بلوچ، ڈائریکٹر (آر اینڈ آئی ڈی)ایچ ای سی اسلام آباد ڈاکٹر امجد حسین اور سیکشن آفیسر منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ اسلام آباد سحرش حسین خان نے ذاتی طور پر اجلاس میں شرکت کی جبکہ چیئرمین پاکستان سائنس فائونڈیشن اسلام آباد ڈاکٹر شاہد محمود بیگ نے آن لائن شرکت کی، اجلاس میں پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر امیریٹس ڈاکٹر ایم جمیل انور، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ایس بی اے اسکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین نے سبجیکٹ ایکسپرٹ کی حیثیت سے شرکت کی، ڈاکٹر ایم اے قاضی انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ سندھ کی پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ بیگم ملاح اور ڈائریکر ریسرچ اینڈ گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر شہزاد احمد میمن انٹرنل ممبر کے طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سید طفیل حسین شاہ نے سیکریٹری کی حیثیت سے ایجنڈا پر لائے گئے نکات پیش کیے۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے سینٹر کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ سینٹر کے 5 سالہ منصوبے کے تحت ''کی پوائنٹ انڈیکیٹرز'' و دیگر مالی امور کی بھی منظوری دی گئی۔