Live Updates

عمران خان کرپشن خاتمے کا وعدہ ہرحال میں پورا کرینگے ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت کیخلاف اپوزیشن کی مہم صرف این آر او لینے کی کوشش ہے جس میں یہ ناکام نہیں ہوں گے

منگل 26 اکتوبر 2021 11:53

عمران خان کرپشن خاتمے کا وعدہ ہرحال میں پورا کرینگے ‘ ڈاکٹر شاہد صد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن خاتمے کا وعدہ ہرحال میں پورا کرینگے،عمران خان کرپٹ اپوزیشن رہنمائوں کو این آر او دیدیں تو یہی اپوزیشن ان کی تعریفیں کرتی نظر آئے گی، حکومت کیخلاف اپوزیشن کی مہم صرف این آر او لینے کی کوشش ہے جس میں یہ ناکام نہیں ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ تین سالوںکے دوران اپوزیشن صرف اور صرف عمران خان دشمنی پر جمع ہوئی ان کے بیانات سے دشمن کے بیانہ کو تقویت مل رہی ہے وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا عزم کررکھا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں کسی بھی کرپٹ سیاستدان کو این آر او نہیں دینگے وزیراعظم کو اقتدار سے زیادہ قوم کا وقار اور اخلاقی اقدار زیادہ عزیز ہیں جس کیلئے وہ اپنا اقتداربھی قربان کر نے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن قیادت کو اپنی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا اورلوٹ مارکرنے والوںکو این آراو نہیں دیا جائے گا۔ اپوزیشن کی سیاست کا باب ختم ہوچکا انہیں عوا م مستر د کرچکی ہے یہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی وفاقی و صوبائی حکومتوں پر بے جا تنقید کررہے ہیں،کرونا وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی کی لہرآئی ہے جس کے اثرات سے ضروری اشیا ء درآمد کرنے والا کوئی بھی ملک محفوظ نہیںرہا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات