مالدیپ ،رواں سال اکتوبر کے مہینے میں ملکی اور غیر ملکی مجموعی طور پر ایک لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی

منگل 26 اکتوبر 2021 13:41

مالدیپ ،رواں سال  اکتوبر کے مہینے  میں ملکی اور غیر ملکی مجموعی طور ..
مالے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) مالدیپ میں رواں سال  اکتوبر کے مہینے میں ملکی اور غیر ملکی مجموعی طور پر   ایک لاکھ سیاحوں  کی آمد ہوئی ہے۔چینی خبر رساں ادارے نے  وزارت سیاحت کے  جاری کردہ  اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ  مالدیپ میں رواں سال  اکتوبر کے مہینے میں ملکی اور غیر ملکی  ایک لاکھ سیاحوں   نے سیاحتی دورے کیےہیں۔

(جاری ہے)

جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 599فیصد زیادہ ہے جبکہ 2019سال کے مقابلے میں 2فیصد کم ہے۔رواںسال جنوری سے اکتوبر تک مجموعی طور پر9لاکھ 73ہزار 269سیاحوں کی  آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق زیادہ تر  غیر ملکی سیاحوں کی تعداد  بھارت اور روس سے تھی ۔مالدیپ مارکیٹنگ اینڈ پبلک ریلیشنز کارپوریشن (MMPRC) کے مطابق  رواں سال اکتوبر کے آخر تک 10 لاکھ سیاحوں کی آمد کا ہندسہ عبور کر لے گا۔

متعلقہ عنوان :