Live Updates

حکومت نے رواں مالی سال کے 3ماہ میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیا

منگل 26 اکتوبر 2021 14:45

حکومت نے رواں مالی سال کے 3ماہ میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے رواں مالی سال کے 3ماہ میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض لیا۔اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے قرضوں سے متعلق جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 3ماہ میں پاکستان کو 17 ارب روپے کی گرانٹس موصول ہوئیں جبکہ حکومت نے باہمی معاہدوں کے تحت7 کروڑ 69 لاکھ ڈالر قرض لیا۔

(جاری ہے)

ملٹی لیٹرل مالی اداروں سی1ارب 56 کروڑ ڈالر قرض لیا گیا جبکہ حکومت کو مختلف ممالک ،ملٹی لیٹرل اداروں سے 10 کروڑ ڈالر گرانٹس ملیں۔

حکومت نے کمرشل بینکوں سی45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا ، جولائی تا ستمبر چین سے 7 کروڑ 33 لاکھ روپے اور امریکہ سے پاکستان کو 3ماہ میں 2 کروڑ 72 لاکھ ڈالر قرض ملا۔رپورٹ میں بتایا گیا ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو45 کروڑ 99 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات