پشاور،پولیس کارروائی میں تین اغوا کار گرفتار،مغوی برآمد

جمعرات 28 اکتوبر 2021 11:34

پشاور،پولیس کارروائی میں تین اغوا کار گرفتار،مغوی برآمد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) پشاور پولیس نے تھانہ مندنی کی حدود میں  شہری کواغوا کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق مندنی پولیس کو اطلاع ملی کہ موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے کسی شہری کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاع کومصدقہ جان کرتھانہ مندنی کے ایس ایچ او جوہر شید خان نے دیگرپولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے تین مسلح ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

بازیاب ہونے والے افتخار خان ولد تاج محمد ساکن غزگئی نے پولیس کو بتایا کہ میں طارق نامی شخص کے بیٹھک میں موجود تھا کہ اس دوران تین مسلح افراد مدثر ولد خانباز، کوثر عالم ولد بہادر ساکنان ہرچند اور صدیق اکبر ولد نورمحمد ساکن میراکبرکلے ضلع ملاکنڈ نے مجھ پر پستول تان کر اغواء کیا،وجہ عنادرقم کی لین دین تھی۔پولیس نے ملزمان کے خلا ف اغوا کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :