
حکومت آج تک توشہ خانہ کے تحائف کاجواب نہیں دے سکی، حکومت چوری چھپانے میں کوشاں رہے گی تو مہنگائی کا معاملہ کون دیکھے گا، شاہد خاقان عباسی
نیب کا نیا قانون بھی آگیا ہے، کسی کو یہ قانون ابھی تک سمجھ نہیں آیا، اب تو جج بھی پریشان ہیں کہ کیا کیا جائے، یہ نیب آرڈیننس بد نیتی پر مبنی ہے، میڈیا سے گفتگو
جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:56

(جاری ہے)
اس ہفتے میری تین پیشیاں ہیں، نیب کا نیا قانون نیب چیئرمین کی نوکری میں توسیع کے لئے لایا گیا ہے، تمام چیزوں کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس کی کیاعجلت تھی سمجھ سے باہر ہے ۔جو آرڈیننس آیا ہے جج صاحبان خود اس سے پریشان ہیں۔اگر قوانین بدنیتی سے بنائے جائیں گے تو نتائج تو اچھے نہیں ہوں گے۔آج ملک میں جو صورتحال بن رہی ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے۔شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ حکومت کی ناکامیاں مہنگائی کی صورت میں سامنے آرہی ہیں۔ آج عوام مہنگائی سے مشکلات کا شکار ہے، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگیاہے، پورے ملک میں پی ڈی ایم مہنگائی کیخلاف مظاہرہ کر رہی ہے، آج آزادی صحافت کہاں پہنچ گئی، صحافی دباو میں ہیں،جب نظام سے نکل کر کام کریں گے تو کسی کی بہتری نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔الیکشن چوری ہونے کا عوام کی جیب پر اثر پڑ رہا ہے۔ ڈالر میں اضافہ اور روپے میں کمی کیوں ہورہی ہے۔ جومعاملات عوامی نہیں ہوتے ان کی تشہیر کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ فوری اور شفاف الیکشن پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے۔قبل ازیں شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت کراچی میں غیرقانونی بھرتی ریفرنس میں پیش ہوئے تھے۔ ریفرنس کی سماعت 18نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہےمزید اہم خبریں
-
گوگل کا بھارت میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
پی آئی ٹی بی کی جانب سے سروائیکل کینسر بارے آگاہی سیشن کا انعقاد
-
وزیراعظم شہباز شریف کی سوات کے علاقے مٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر دہشتگرد حملے کی مذمت
-
گورنر نے استعفیٰ وصول کرلیا تو وزیراعلیٰ مستعفی تصور ہوگا، چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ
-
غزہ امن معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل، قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی، آگے کیا ہو گا؟
-
پی ٹی ڈی سی پاکستان حج اینڈ عمرہ ایکسپو 2025 میں خصوصی تربیتی پروگرامزکا انعقاد کرے گا
-
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت وزارتِ ریلوے میں پشاور ریلوے ڈویژن کے امور پر ایک اہم اجلاس
-
26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس؛ دورانِ سماعت دلچسپ صورتحال، ججز میں نوک جھونک
-
غزہ امن معاہدے پر دستخط ہو گئے، لیکن مستقبل پر سوالیہ نشان
-
پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ ترقی کے عزم پر مبنی ہیں،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
سکیورٹی اداروں کو سعد رضوی اور ان کے بھائی کا سراغ ملنے کی اطلاعات
-
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان گٹھ جوڑ بے نقاب، بھارتی اپوزیشن نے مودی کی دوغلی پالیسی اور اخلاقی پستی پر سخت سوالات اٹھا دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.