Live Updates

وز یراعلیٰ عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہدی بھٹی اور رکن قومی اسمبلی شوکت بھٹی کی ملاقات

حافظ آباد سمیت ہر شہر کی ترقی کا عزم کر رکھا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب میں یکساں ترقی کا ویژن دیا‘عثمان بزدار

جمعرات 28 اکتوبر 2021 18:10

وز یراعلیٰ عثمان بزدار سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہدی بھٹی اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدارسے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہدی بھٹی اور رکن قومی اسمبلی شوکت بھٹی نے ملاقات کی جس میں حافظ آباد کے ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت اور حلقے کے مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد سمیت ہر شہر کی ترقی کا عزم کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

ماضی کی طرح وسائل چند مخصوص شہروں کے لئے مختص نہیں کئے اور پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پسماندہ علاقوں کی جانب وسائل کا رخ موڑاہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پرپہلا حق دوردراز علاقو ں کا ہے اور حافظ آبادکے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ حافظ آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں کو ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ پنجاب میں یکساں ترقی کا ویژن دیا۔ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور دیانتداری سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کو نازک حالات میں منفی سیاست سے گریز کرنا چاہئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات