زرداری پر فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر مو خر کر دی گئی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 18:28

زرداری پر فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر مو خر کر دی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2021ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باعث سابق صدر کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد نہ کر سکی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس کی سماعت کی۔آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت اسلام ا?باد ہائی کورٹ کا تحریری حکم نامہ احتساب عدالت کے جج کو پیش کیا گیا۔احتساب عدالت نے ا?صف زرداری پر فردِ جرم کیلئے تاریخ مقرر کر دی۔احتساب عدالت نے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کر دی۔