مدارسِ عربیہ کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں‘ طاہرمحمود اشرفی
پیر 24 اگست 2026 20:26
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بینک اکائونٹس اور رجسٹریشن کا معاملہ جلد از جلد حل کی طرف آگے بڑھ رہا ہے۔
پاکستان میں 33سے 35ہزار مدارس ہیں جن میں سے 22ہزار مدارس ڈائریکٹر جنرل ریلیجیس ایجوکیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔پاکستان میں 15مدارس کے بورڈز ہیں جن میں سے 10ڈائریکٹر جنرل ریلیجیس ایجوکیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور جو پرانے نظام کے تحت اپنی رجسٹریشن چاہتے ہیں ان پر بھی کسی کو اعتراض نہیں ہے۔ مدارسِ عربیہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم بھی دے رہے ہیں، جس کا واضح ثبوت اس سال مختلف اسکول بورڈز میں مدارس کے طلبا کا پوزیشنیں حاصل کرنا ہے۔ متحدہ مدارس کونسل مدارس کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور وزیراعظم پاکستان اور حافظ سید عاصم منیر کے شکر گزار ہیں کہ وہ مدارس کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل دلچسپی لے رہے ہیں اور ہدایات جاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدارسِ عربیہ پاکستان، اسلام اور قوم کی گراں قدر خدمت انجام دے رہے ہیں۔ مدارس میں طلبہ کو دینی علوم کے ساتھ عصری تعلیم بھی دی جارہی ہے۔ طلبہ کی تعلیم و تربیت کا یہ عظیم عمل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مدارس ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان کے تحت تقریبا 33سے 35ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں، جبکہ پاکستان میں مدارس کی تعلیم کے 15 باقاعدہ بورڈ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی مسلسل محنت اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی خصوصی دلچسپی و کاوشوں سے مدارس کے تمام تعلیمی بورڈز کا اہم اجلاس منعقد ہورہا ہے، جس میں مدارس کی رجسٹریشن، بینک اکائونٹس اور دیگر دیرینہ مسائل کے عملی حل کے لیے اہم پیش رفت متوقع ہے۔مزید اہم خبریں
-
صومالیہ: امدادی کٹوتیوں سے 10لاکھ بچوں کو غذائی قلت کا سامنا
-
جانیے اقوام متحدہ اے آئی کے ذریعے کیسے انسانی حقوق پروان چڑھا رہی ہے؟
-
مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے متعدد افراد کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا
-
شوہر اور ملازم کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
-
حکومت کی حماقتیں جاری ہیں، بہتر ہے مزید حماقتیں مت کریں
-
سرحد ہونیورسٹی واقعہ کے حقائق؛ لیفٹننٹ کرنل اسفند کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا
-
وفاقی وزیر احد چیمہ کی سول سروس کی تربیت اور این ایس پی پی کے نصاب کو تحقیق کی بنیاد پر ازسرنو تشکیل دینے کی ہدایت
-
رانا مشہود سے ایس اے او سی وفد کی ملاقات، 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے حنا جاوید کے قتل کا معاملہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور خواتین ویمن پارلیمانی کاکس کے حوالے کردیا
-
مدارسِ عربیہ کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں‘ طاہرمحمود اشرفی
-
وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کیلئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
-
مریم نواز کا روڈز پر مین ہول، گٹر ڈھکن کا لیول اوپر نیچے ہونے کا نوٹس،سڑک بننے کے بعد کھدائی یا کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ پر پابندی کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.