شوہر اور ملازم کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات

مقتولہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، دل کے گرد خون بھی بھرا ہوا تھا، جسم پر زخموں کے نشانات موجود، ڈی این اے سیمپلز فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے، رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اگست 2026 20:32

شوہر اور ملازم کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی حنا جاوید کی پوسٹ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست 2026ء) راولپنڈی میں شوہر اور ملازم کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی 45 سالہ خاتون مقتولہ حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے، مقتولہ کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، دل کے گرد خون بھی بھرا ہوا، جسم پر زخموں کے نشانات موجود تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے لال کرتی میں خاتون حنا جاوید جس کو شوہر اور ملازم مبینہ طور پر قتل کا الزام ہے۔

مقتولہ حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے، رپورٹ میں مقتولہ کے جسم پر متعدد زخموں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ بھرا ہوا تھا۔ پوسٹ مارٹم موت کے تقریباً 12 گھنٹے بعد ڈاکٹر ماریا خالد نے کیا تاہم مقتولہ کے ڈی این اے سیمپلز بھی حاصل کرکے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر موت کی وجہ کا واضح تعین نہیں ہو سکا جس کے لیے لاش سے حاصل کیے گئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک کے لیے حاصل کیے گئے نمونے لیڈی کانسٹیبل رافعہ تبسم نے وصول کیے۔ واضح رہے کہ حنا جاوید کے قتل کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سول لائنز میں مقتولہ کے بھائی فہد جاوید کی مدعیت میں درج ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر اور گھریلو ملازم کو گرفتار کر کے 3 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے۔ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر کو فراہم کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کو اس کے شوہر نے پھندا دے کر لٹکایا تھا۔