Live Updates

وزیر اعظم سے وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور شوکت ترین کی ملاقات ،خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق گفتگو

جمعرات 28 اکتوبر 2021 22:38

وزیر اعظم سے وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور شوکت ترین کی ملاقات ،خسارے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) وزیراعظم عمران خان سے وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین نے ملاقات کی جس میں خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں (SOEs) کی نجکاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو خسارے میں چلنے والے سرکاری یونٹس کی نجکاری کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل سے زیادہ سے زیادہ مخصولات حاصل کرنے کے لیے نہ صرف یونٹس کی فروخت بلکہ ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی تمام ممکن اقدامات کیے جائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات