عمران خان ملک کے روشن مستقبل اور آنے والی نسلوں کی کامیابی کا سوچتے ہیں ، اٴْنہیں اقتدار یا الیکشن کی کوئی فکر نہیں،محمودخان
عوام کی ایک ایک پائی عوام پر خرچ ہو رہی ہے، نہ خود کمیشن لیتا ہوں اور نہ کسی اور کو لینے دوں گا، شفافیت اور میرٹ کی بالاد ستی ہمارے قائد کاوژن اور پارٹی کا منشور ہے اور اس پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے،،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعرات 28 اکتوبر 2021 23:05
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے پولیس لائن جدبا میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی۔
اٴْنہوں نے دورے کے موقع پر سانحہ جٹکہ میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔بعدازاں وزیراعلیٰ نے تور غر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ اٴْنہوں نے علاقے میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر ، واٹر سپلائی سکیمز اور دیگر منصوبوں کیلئے 30 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔تور غر میں نادرا اور پاسپورٹ آفس کو جلد فعال بنانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں فوری نوعیت کے تمام مسائل کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ضلع تور غر کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تمام اضلاع کی یکساں بنیادوں پر ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ رواں بجٹ میں پسماندہ اضلاع کو دیگر ترقیافتہ اضلاع کے برابر لانے کیلئے 62 ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان متعارف کرایا گیا ہے تاکہ ان اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کی ایک ایک پائی عوام پر خرچ ہو رہی ہے۔ نہ خود کمیشن لیتا ہوں اور نہ کسی اور کو لینے دوں گا۔ شفافیت اور میرٹ کی بالاد ستی ہمارے قائد وزیراعظم عمران خان کاوژن اور پارٹی کا منشور ہے اور اس پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ اٴْنہوںنے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ سابق ادوار میں کسی بھی شعبے میں منصوبہ بندی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے آج ملک مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو اس مشکل صورتحال سے نکالنے اور غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے احساس پروگرام جیسا غریب پرور اور عوام دوست پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت احساس پناہ گاہ ، احساس لنگر خانہ، احساس آمدن، احسا س کیش ایمرجنسی اور دیگر اقدامات جاری ہیں۔ اٴْنہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت نے عوام کو معیاری اور مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت کارڈ پلس جیسا تاریخی منصوبہ شروع کیا ہے جس سے صوبے کے تمام شہری بلا امتیاز مستفید ہو رہے ہیں۔ کسانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے کسان کارڈ کا اجراء کیا گیا ہے جس کے ذریعے کسانوں کو کھادیں ، کیڑے مار ادویات اور دیگر اشیا ء رعایتی نرخوں پر ملتی ہیں۔ غریب اور مستحق گھرانوںکو معاونت کیلئے راشن کارڈ منصوبے پر کام جاری ہے جس کے ذریعے غریب گھرانوں کو ماہانہ کی بنیاد پر مفت راشن فراہم کیا جائے گا۔ ذہین اور مستحق طلبہ کو مالی اخراجات کی مد میں معاونت فراہم کرنے کیلئے ایجوکیشن کارڈ لایا جارہا ہے۔اٴْنہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کے روشن مستقبل اور آنے والی نسلوں کی کامیابی کا سوچتے ہیں ، اٴْنہیں اقتدار یا الیکشن کی کوئی فکر نہیں۔سابق حکمرانوں نے ملک کو بیرونی قرضوں کی دلدل میں پھنسایا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان ملک کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے سر توڑ کو ششیں کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تورغر کے دورے کا مقصد سانحہ جدبا اور سانحہ جٹکہ میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرنا تھا۔ جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے لیئق محمد خان نے خطاب کے دوران موجودہ صوبائی حکومت کے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اتنے ترقیاتی کام ضلع تور غر میں گزشتہ 35 سالوں میں نہیں ہوئے جتنے گزشتہ تین سالوں میں ہوئے ہیں۔ اٴْنہوںنے کہاکہ تورغر کا جو بھی مسئلہ وہ وزیراعلیٰ کے پاس لیکرگئے ہیں ، وزیراعلیٰ نے انہیں کبھی مایوس نہیں کیا۔ اٴْنہوںنے کہاکہ تورغر کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ نے بے شمار اقدامات اٴْٹھائے ہیں اور تور غر کے لوگ وزیراعلیٰ محمود خان کے احسانات کبھی نہیں بھول سکتے۔ وزیراعلیٰ حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کر رہے ہیں۔ جلسے سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی احمد حسین ، ممبر قومی اسمبلی صالح محمد، ممبران صوبائی اسمبلی فرید صلاح الدین اور مفتی عبید اللہ کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.