قومی ویمنز والی بال چیمپئن شپ 2 نومبر سے شروع ہوگی

ہفتہ 30 اکتوبر 2021 13:01

قومی ویمنز والی بال چیمپئن شپ 2 نومبر سے شروع ہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2021ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام  قومی ویمنز والی بال چیمپئن شپ 2 نومبر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10   ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، جس میں سندھ ، بلوچستان ، پنجاب ، گلگت بلستان ، آزاد کشمیرخیبرپختونخوا ، پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی ، ایچ ای سی ، پاکستان پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 6 نومبر تک جاری رہے گی۔