کوئٹہ، جمعیت طلبا اسلام بلوچستان کے دس اضلاع کے انتخابات مکمل

منگل 2 نومبر 2021 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2021ء) جمعیت طلبہ اسلام بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہاکہ جمعیت طلبا اسلام بلوچستان کے (10) اضلاع کی انتخابات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت طلبا اسلام بلوچستان کے 6اضلاع کے سالانہ انتخابات صوبائی صدر محمد حسن شہاب وودیگر کی نگرانی میں مکمل ہوگئے جے ٹی آئی کے صوبائی صدر محمد حسن شہاب ودیگر نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ جمعیت طلبہ اسلام صوبائی نظم نے بلوچستان کے اضلاع کا مرحلہ وار سالانہ انٹرا پارٹی الیکشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں عبدالغفور سمالانی ،ضلع مستونگ کے صدرحافظ خالدمحمودثاقب ناظم عمومی آغا مصباح الرحمن ضلع قلات کے صدر حافظ سلیم اللہ لانگو ناظم عمومی قاری شریف اللہ ضلع سوراب کے صدرحافظ محمد طاہر ناظم عمومی ابوذربزنجوضلع خضدار کیصدر بلال احمد مردوئی ناظم عمومی ابوبکر کریم ضلع لسبیلہ کے صدرارشاد احمد ناظم عمومی فضل اللہ لہڑی ضلع نصیر آباد کے صدربلال احمد جتک ناظم عمومی محمد حنیف ضلع چاغی کے صدر عبدالقدیرناظم عمومی قاری شکراللہ حنفی ضلع خاران کے صدر محمد طاہرناظم عمومی عبدالمنان عاجز ضلع نوشکی کے صدر عبدالکبیر شاکر ناظم عمومی مولوی عبدالواحد موسی خیل کے صدراورمولوی محمد شاہ ناظم عمومی منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جمعیت طلبا اسلام بلوچستان کی طرف سے تمام نومنتخب ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نومنتخب ذمہ داران تنظیم کی فعالیت کیلئے دن رات محنت کریں گے تنظیم کو دینی مدارس کے ساتھ ساتھ عصری اداروں میں خوب فعال و منظم کریں گے جیساکہ جے ٹی آئی کا مقصد نوجوانوں کی تربیت ہے تو اسی طرح تربیتی نظام کو فعال بنانے کیلئے بھی بھر پور کوشش جاری رکھیں گے