احتساب عدالت نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق وغیرہ کے خلاف ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت 11نومبر تک کیلئے ملتوی کردی

جمعرات 4 نومبر 2021 16:52

احتساب عدالت  نے  سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق وغیرہ کے خلاف ایل پی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2021ء) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق وغیرہ کے خلاف ایل پی جی کوٹہ کیس میں مزید گواہان کو طلب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے  روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کے علاوہ استغاثہ کے گواہ عامر نصرت اور وکلا صفائی عدالت پیش ہوئے، اس موقع پروکیل صفائی ارشد تبریز ایڈوکیٹ نےنیب گواہ کے بیان پر جرح مکمل کرلی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 11نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ ریفرنس میں ملزمان پر 52 ارب کی خرد برد کا الزام ہے۔