اے این پی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکردیا، واپس لینے کا مطالبہ
گذشتہ روز ایک تقریر میں عوام کو سبزباغات دکھائے گئے لیکن حقیقت نوٹیفیکیشن میں نظر آگئی ہے، 65روپے فی لیٹر پر چیخنے والے آج 145روپے پر مطمئن نظر آرہے ہیں،تین سال میں 53روپے کا اضافہ ظلم کی انتہا ہے،،موجودہ مسائل کا واحد حل اس حکومت سے نجات ہے ،عوام کو ہر صورت نکلنا ہوگا،مرکزی صدر اسفند یار ولی
جمعہ 5 نومبر 2021 21:50
(جاری ہے)
اسفندیارولی خان نے مزید کہا کہ قرضے پر قرضہ لیا جارہا ہے، بجلی، گیس، دالیں، چینی، آٹا غرض ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔
عوامی ریلیف کی بجائے موجودہ حکمران عوام کو خودکشیوں پر مجبور کررہے ہیں۔کہاں ہیں وہ ارسطو جو کہتے تھے پٹرول 44 روپے فی لیٹر ہونا چاہئیے، چینی کی قیمت 150 روپے تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی کبھی نہیں دیکھی گئی جس کا سامنا آج غریب عوام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مہنگائی کا بہانا کرکے عوام کو یہ نہیں بتایا جاتا کہ مقامی مصنوعات کی قیمتوں کو کیوں پر لگ گئے ہیں ۔اتنے مطمئن نااہل، نالائق اور جھوٹے حکمران پاکستانیوں نے کبھی دیکھے ہیں نہ مستقبل میں دیکھیں گے۔موجودہ مسائل کا واحد حل اس حکومت سے نجات ہے جس کے لئے عوام کو ہر صورت نکلنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.