راج کمار راؤ کی شادی کے کارڈ کی تصویر لیک

پیر 15 نومبر 2021 23:27

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور اٴْن کی گرل فرینڈ پترالیکھا کی شادی کے کارڈ کی تصویر سامنے آگئی ہے۔وائرل ہونے والی اس تصویر میں شادی کے کارڈ پر اس شاندار شادی کی تمام تفصیلات پڑھی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

مہمانوں کو شادی کا دعوت نامہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ راؤ فیملی اور پال فیملی آپ کو اجیت پال اور پاپری پال کی بیٹی پترالیکھا، کملیش یادو اور ستیہ پرکاش یادو کے بیٹے کی شادی کی دعوت دیتے ہیں، جوکہ پیر 15 نومبر 2021 کو اوبرائے سکھ ولازچندی گڑھ میں ہے۔گزشتہ رات اس جوڑے کی منگنی کی شاندار تقریب ہوئی ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :