کوئٹہ ،میر عاصم کرد گیلو نے سردار یار محمد رند کے تمام الزامات کو مسترد کردیئے

مجھ پر کچھی واقعے کا الزام لگاہے حالانکہ میں اس روز اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی سے ملاقات کیا ہے،ویڈیوبیان

جمعرات 18 نومبر 2021 00:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر میر عاصم کرد گیلو نے سردار یار محمد رند کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر کچھی واقعے کا الزام لگاہے حالانکہ میں اس روز اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی سے ملاقات کیا ہے ریکارڈ دیکھا جاسکتا ہے میرے خاندان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج ہوئی ہے کچھی واقعے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے اپیل ہے کہ وہ سردار یار محمد رند کو کوارڈینیٹر لگادے تاکہ وہ مصروف رہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میںگفتگو کرتے ہوئے کیا سردار یار محمد رند نے کہا کہ جس روز کچھی واقع ہواہے اس روز کے تمام شواہد موجود ہیں ریکارڈ دیکھا جاسکتا ہے تاہم کچھ لوگوں کو وزارت نہ ملنے پر میرے خلاف الزامات لگاکر سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش ہے اور میرے سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے میں اپنے حلقے میں آئندہ انتخابات میں جیت جائونگا اس لئے موصوف کچھی واقعے کو بہانہ بناکر میرے اور میرے خاندان کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش ہے جس کی میں مذمت کرتا ہوں جوڈیشل انکوائری کی جائے تاکہ اصل حقائق سے عوام آگاہ ہو