عاصم کرد کو تین بھائیوں کو قتل کرنے کی پاداش میں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، سیکرٹری جنرل تنظیم الاعوان

پر امن لوگ ہیں ہماری پرامن جدوجہد کو کمزوری نہ سمجھا جائے،تنظیم الاعوان کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس

جمعرات 18 نومبر 2021 00:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2021ء) تنظیم الاعوان کے سیکرٹری جنرل گلفام ملک اور مرکزی عہدیداران،تنویر علوی اشتیاق باری ،سعید احتر معین اعوان ساجد اعوان قیصر اعوان نے کہا ہے کہ عاصم کرد کو تین بھائیوں کو قتل کرنے کی پاداش میں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ پر امن لوگ ہیں ہماری پرامن جدوجہد کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیم الاعوان کے سیکرٹری جنرل گلفام ملک کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے اندر کچی کے علاقے میں تین بھائیوں کو شہید کیا گیا جن میں سجل اعوان , فضل اعوان اور ثمر اعوان شامل ہیں جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ عاصم کرد نے یہ قتل عام زمین پر قبضہ کرنے کے لیے کروایا۔

(جاری ہے)

مقتولین نے دو نومبر کو ڈی سی کو درخواست دی تھی کہ یہ حملہ کریں گے اور انہیں جان سے مار دیں گے مگر شنوائی نہ ہوئی اور بارہ نومبر کو قتل کر دیا گیا ہماری تنظیم غیر سیاسی ہے ہم سب کے ساتھ کھڑے ہیں ہم پر امن لوگ ہیں ہماری پرامن جدوجہد کو کمزوری نہ سمجھیں آرمی چیف ،گورنر بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان ،وزیر اعظم بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے عاصم کرد کو سزا دیکر ان غریبوں کو انصاف فراہم کیا جائے ہماری تنظیم ویلفیئیر کا کام کرتی ہے ہم اپنی آواز حکمرانوں تک پہنچانے کیطلیے آئے ہیں اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو پھر ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے عاصم کرد گیلو اس زمین پر قبضہ کرنا چاہتا تھا میں ریاست مدینہ کے دعویداروں سے پوچھتا ہوں کہ کیا ہمیں انصاف ملے گا اس معاملے میں ہم کسی سیاسی کمیٹی یا جے آئی ٹی کو نہیں مانیں گے ہمیں صرف ان کی گرفتاری اور سزا اور انصاف چاہیے۔