غفار لہری نے اپنی کامیڈی فلم’’فل فاقے فل مستی ‘‘کاٹائیٹل سونگ ریکارڈ کرلیا

کامیڈی فلم میں وہ خود مختلف کردار نبھارہے ہیں جس میں وہ مختلف صوبوں کی عکاسی بھی کریں گے‘غفار لہری

جمعرات 18 نومبر 2021 12:07

کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2021ء) معروف فلم ٹی وی سٹیج آرٹسٹ و کامیڈین غفار لہری نے اپنی کامیڈی فلم’’فل فاقے فل مستی‘‘ کا ٹائیٹل سونگ ریکارڈ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز X-One سٹوڈیومیں مکمل کی گئی اس گانے کی شاعری اکرم خیال کی لکھی ہوئی ہے جبکہ اس کا میوزک وقارخان نے ترتیب دیاہے اس گانے کو غفار لہری کی آوازمیں ریکارڈکیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران غفار لہری نے بتایاکہ وہ اداکاروں کی زندگی پر ایک کامیڈی فلم’’فل فاقے فل مستی‘‘ بنا رہے ہیں جس کا ٹائیٹل رول بھی وہ خود کررہے ہیں اس کاٹائیٹل سونگ بھی ان کی آوازمیں انہی کی کمپوزیشن میں ریکارڈکیا گیاہے۔ایک سوال کے جواب میں غفار لہری نے بتایاکہ اس کامیڈی فلم میں وہ خود مختلف کردار نبھارہے ہیں جس میں وہ مختلف صوبوں کی عکاسی بھی کریں گے ان دنوں فلم کا میوزک اور کاسٹ مکمل کی جارہی ہے جس کی جلد شوٹنگز کا آغازبھی کردیاجائے گا۔غفار لہری نے مذید کہاکہ اس فلم کے ذریعے وہ اداکاروں کی زندگی میں آنیوالی مشکلات دکھائیں گے جو حقیقت سے قریب تر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :