فواد چوہدری نے ابھی نندن کے ویر چکرا کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

منگل 23 نومبر 2021 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ویر چکرا ایوارڈ دینے کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔تفصیلات کے مطابق 27 فروری 2019 کو پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں رسوا ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارتی حکومت نے اپنے تیسرے بڑے فوجی اعزاز ویر چکرا سے نواز ا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جب یہ خبر سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہوگیا، صارفین کی بڑی تعداد نے ابھی نندن کے نام کے ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے پیغامات شیئر کیے جس سے ابھی نندن کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا۔اس موقع پر صارفین نے ابھی نندن کو پاکستانی فوج کی جانب سے پیش کی جانے والی چائے کو بھی خوب یاد کیا اور دلچسپ میمز بنائے۔

اب وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ابھی نندن کے ویر چکرا اعزاز کی دچسپ ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں نریندرا مودی کو بھی تالیاں بجاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابھی نندن خود کہہ رہا ہے کہ اس کا جہاز گرنے کے بعد اسے لوگوں نے مارا اور دو پاکستانی فوجیوں نے اسے آکر بچایا۔ویڈیو میں ابھی نندن کو ویر چکرا کی بجائے چائے کا کپ دیا گیا۔