پی آئی ٹی بی کے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کیساتھ معاہدے

پی آئی ٹی بی دونوں اداروں میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرے گا

بدھ 24 نومبر 2021 18:06

پی آئی ٹی بی کے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور بورڈ آف انویسٹمنٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2021ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کیلئے دو الگ تقریبات میں  پنجاب آئی ٹی بورڈ کے دونوں اداروں کیساتھ معاہدے طے پا گئے۔

پی آئی ٹی بی کی جانب سے ڈی جی آئی ٹی آپریشنز فیصل یوسف‘ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے ڈی جی ایڈمنسٹریشن سجاد حسین جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز مظہر الحق کاکاخیل نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

معاہدوں کے تحت ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ سے دونوں اداروں کےافسران و ملازمین  کے مکمل ڈیٹا تک رسائی ممکن ہو گی۔ 

آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس انعام غنی نے  کہا کہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ سے کاکردگی مزید بہتر ہو گی۔ انہوں نے ڈی جی پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کو  شیلڈ بھی پیش کی۔تقریبات میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر خالد محمود‘ ایڈیشنل آئی جی پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ری سٹرکچرنگ سجاد افضل آفریدی‘ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل  بی او آئی  مکرم جاہ انصاری اور  دیگر  سینئر افسران شریک  ہوئے۔