پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر کا اظہار افسوس

بدھ 24 نومبر 2021 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اکرم کاصاحبزادہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گیا اور نماز جنازہ جوگنگ ٹریک نیو کیمپس میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر،پرووائس چانسلرڈاکٹر محمدسلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان سمیت ڈینز،فیکلٹی ممبران، ملازمین اور رشتہ داروںنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے اہل خانہ کو یہ عظیم سانحہ صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے