
پٹرول پمپس بندش کا معاملہ، حکومتی اعلانات کے باوجود عوام پریشانی کا شکار
ملک بھر کے پٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 25 نومبر کی صبح 6 بجے سے ملک کے تمام پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان
محمد علی
بدھ 24 نومبر 2021
23:44

(جاری ہے)
دوسری جانب اوگرا نے ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو معمول کے مطابق بحال رکھنے کیلئے اپنی مشینری متحرک کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پٹرول پمپس کی بندش روکنے کیلئے اپنی انفورسمنٹ ٹیمیں میدان میں اتار دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں فیلڈ میں صورتحال کو مانیٹر کریں گے کسی بھی طرح سے سپلائی میں تعطل پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اوگرام کی جانب سے تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو تمام آؤٹ لیٹس پر پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کرنے اور پٹرول پمپس بند کرنے کے اعلان کے بعد وزارت پٹرولیم بھی پٹرول سپلائی بحال رکھنے کیلئے تحرک ہو گئی ہے۔ وزارت پٹرولیم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئل سپلائی میں مستعدی کیلئے ٹینکرز کو روانہ کر دیا گیا، کل 25 نومبر کو ملک بھر میں پی ایس او، شیل، ٹوٹل سمیت دیگر کمپنیوں کے پٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی سفارش بھی کر دی گئی، اس حوالے سے وزارت خزانہ سے رابطہ کیا گیا ہے، امید ہے یہ معاملہ اگلے 10 دن کے اندر حل ہو جائے گا۔ یاد رہے پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں کل پچیس نومبر بروز جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول پمپ مالکان کو صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کر دی ہے، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق کل 25 نومبر کو صبح 6 بجے سے ملک بھر بشمول گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دھانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کئے جب کہ ہمیں یقین دھانی بھی کرائی گئی تھی اور ہم نے 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی۔ لیکن حکومت نے یقین دہانیوں پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا، اب جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مزاکرات نہیں ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر توانائی محمد حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ مارجن پر نظر ثانی سے متعلق سمری پہلے ہی ای سی سی میں پیش کرچکے ہیں ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوجائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
ہرچیز کا الزام میئراورڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
اویس لغاری کا پاورسیکٹرمیں انتہائی ضروری اصلاحات کیلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم سے اظہارتشکر
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، جام کمال
-
عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پنجاب اسمبلی معطل اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس معاملہ، حکومت اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.