شاہنواز دھانی کا لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال

فاسٹ بائولر نے بھتیجے کو گود میں اٹھائے ہوئے تصویر شیئر کرکے گھر لوٹنے پر خوشی کا اظہار کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 نومبر 2021 13:11

شاہنواز دھانی کا لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال
لاڑکانہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 نومبر 2021ء ) بنگلادیش کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا اپنے آبائی شہر لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ دھانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ری ٹویٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وطن آمد پر کس طرح ان کے دوستوں، رشتے داروں اور چاہنے والوں نے گرم جوشی کے ساتھ ان کا استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کرکٹر نے اپنے بھتیجے کو گود میں اٹھائے ہوئے تصویر بھی شیئر کی اور گھر لوٹنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ شاہنواز دھانی نے بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ سے انٹرینشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی انٹرنیشنل اوور میں نجم الحسن شانتو کی وکٹ لی تھی۔                                                                                                                                        

متعلقہ عنوان :