جی سی یو لاہور، یوزگت بوزوک یونیورسٹی ترکی کے مابین معاہدہ

جمعہ 26 نومبر 2021 14:56

جی سی یو لاہور، یوزگت بوزوک یونیورسٹی ترکی کے مابین معاہدہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور یوزگت بوزوک یونیورسٹی ترکی کے درمیان تحقیقی تعاون اور فیکلٹی ایکسچینج کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ۔جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اوریوزگت بوزوک یونیورسٹی ترکی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمت قرادگ نے معاہدے پر آن لائن دستخط کیے جبکہ اس موقع پر ترکی کے قونصل جنرل امیر اوزبے اورڈائریکٹر کلچرل سنٹر الاس ارطاس بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

10 نکاتی معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں یونیورسٹیوں کے سربراہان اور عہدیداروں کے درمیان ویڈیو کانفرنس ہوئی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زید ی کا کہنا تھاکہ ترکی اور پاکستان کی یونیورسٹیاں مل کر ریسرچ کے فروغ میں اہم کر دار اد اکرینگی۔ انہوں نے طلباء اور اساتذہ کے تبادلے اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے میں اپنی مکمل مدد کی یقینی دہانی کرائی۔ قونصل جنرل امیر اوزبے نے دونوں یونیورسٹیوں کے عہدیداروں کو اس انتہائی ضروری تعاون پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :