Live Updates

میکسیکومیں ہزاروں خواتین کا تشدد کیخلاف احتجاجی مارچ ، پولیس ، مظاہرین میں ہاتھاپائی، آنسو گیس کا استعمال

جمعہ 26 نومبر 2021 16:13

میکسیکومیں ہزاروں خواتین کا تشدد کیخلاف احتجاجی مارچ ، پولیس ، مظاہرین ..
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں ہزاروں خواتین نے ملک میں خواتین کے قتل اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے مارچ کیا،اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کااستعمال کیا گیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی میڈیا کے مطابق میکسیکو سٹی میں ہزاروں خواتین نے ملک میں خواتین کے قتل اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے مارچ کیا، اس موقع پر خواتین نے ’وہ مری نہیں ، انہوں نے انہیں مار دیا‘کے بینرز اٹھا رکھے تھے ، ریلی میں احتجاج کرنیوالی خواتین کی پولیس سے ہاتھا پائی بھی ہوئی ،کشیدگی اس وقت زیادہ ہوگئی جب مظاہرین کی ایک چھوٹی سی تعداد نے پولیس افسران سے شیلڈ چھیننے کی کوشش کی جنہوں نے انہیں آنسو گیس سے پیچھے ہٹا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں ہر روز تقریبا 10 خواتین کو قتل کیا جاتا ہے اور کارکنوں کا الزام ہے کہ حکومت اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی ہے۔
Live سانحہ مری سے متعلق تازہ ترین معلومات