ڈیپارٹمنٹل سٹور چلانیوالی خاتون کو ڈاکوئوں نے یرغمال بناکر ڈھائی تولے سونا ،موبائل اور70 ہزارکی لوٹنے کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 26 نومبر 2021 16:22

ڈیپارٹمنٹل سٹور چلانیوالی خاتون کو ڈاکوئوں نے یرغمال بناکر ڈھائی تولے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) لاہور کے علاقے مغلپورہ تھانے کی حدودجہانگیرروڈ پر ڈیپارٹمنٹل سٹور چلانیوالی خاتون کو دو مسلح ڈاکوئوں نے یرغمال بناکر ڈھائی تولے سونا ،موبائل اور70 ہزارکی لوٹنے کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کراودیاگیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق) کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر کی جانب سے جمع کروائی کر ئے گئے توجہ دلا ئونوٹس کے متن میں کہاگیا کہ کیا یہ درست ہے کہ مغلپورہ لاہور تھانے کی حدودجہانگیرروڈ پر ڈیپارٹمنٹل سٹور چلانیوالی خاتون کو دو مسلح ڈاکوئوں نے یرغمال بناکر ڈھائی تولے سونا موبائل 70 ہزار اور کھانیپینے کی اشیا کو لوٹ لیا ،کیا یہ بھی درست ہے کہ خاتون کی طرف سے مزاحمت کرنے پر خاتون کے چہرے پر چاقوکے وار کرکے زخمی کر دیا اور فرارہوگی ،اس سارے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے کس تھانے میں درج کیا گیا ہے اور اب تک ملزمان کی گرفتاری میں کیا پیش رفت ہوتی ہے ۔