جوہرآباد۔ریسکیو 1122خوشاب میں ایمرجنسی کال لوکیشن ایپ کا افتتاح

جمعہ 26 نومبر 2021 17:29

جوہرآباد۔ریسکیو 1122خوشاب میں ایمرجنسی کال لوکیشن ایپ کا افتتاح
جوہرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122خوشاب میں ایمرجنسی کال لوکیشن ایپ کا افتتاح کر دیا گیا آن لائن ٹیکسی کی طرز پر موبائل ایپ کی بدولت ریسکیو عملہ قیمتی جانیں بچانے کے لئے متاثرین کی امدادی لوکیشن کو ٹریس کر کے خود موقع پر رسائی حاصل کریں گے اس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ جب کوئی شخص موبائل ایپ سے کال کرے گا تو تربیت یافتہ عملہ کالر کی لوکیشن کو خود تلاش کر لے گا انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس ریسکیو 1122کی بروقت اور فوری مدد لینے کے لئے اپنے موبائل فون پر پلے سٹور سے ریسکیو1122 ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مفت کال سے فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :