ایران میں پانی کی تقسیم کے فارمولے کیخلاف احتجاج

ہفتہ 27 نومبر 2021 12:39

ایران میں پانی کی تقسیم کے فارمولے کیخلاف احتجاج
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) ایران میں پانی کی تقسیم کے حکومتی فارمولے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے شہراصفہان میں ہزاروں افراد نے حکومت کی واٹرمینجمنٹ پالیس کے خلاف مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

پانی کی قلت کی وجہ سے خشک ہونے والے دریا پرہزاروں افراد جمع ہوئے اورحکومت سے پانی کی تقسیم کی پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا، پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ کی اورلاٹھی چارج کیا۔مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پرپتھراؤ کیا۔اصفہان میں دریا خشک ہوجانے کے بعد ہزاروں کسان اورعام لوگ پانی کی فراہمی کیلئے کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں۔ایران کے دوسرے شہروں میں بھی پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔