انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

ہفتہ 27 نومبر 2021 14:35

انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چمپئن شپ کل سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چمپئن شپ 28 نومبر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگی اور چمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کریگی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اورچمپئن شپ میں ملک بھر سے مختلف پانچ محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس اور پاکستان واپڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ان ٹیموں نے چمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔چمپئن شپ میں فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچز 30 نومبر کو کھیلے جائیں گے ،ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ چمپئن شپ کے حوالے سے مزید معلومات کے لئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔