تیونس ،میری ٹائم گارڈ نے ساحل سے487غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 15:13

تیونس ،میری ٹائم گارڈ نے ساحل سے487غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا
تیونسیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) تیونس کے میری ٹائم گارڈ نے جنوب مشرقی صوبہ صفاقس سے 487غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیاہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا نے تیونس کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ساحلی گارڈز نے ایک کارروائی کے دوران 487غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کو سمندر میں روکا جس میں مصری، بنگلہ دیشی، شامی اور مراکشی باشندے سوار تھے۔حکام نے بتایا کہ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن بحیرہ روم کے راستے سفر کے دوران ہلاک اور لاپتہ ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :