جنوبی افریقہ کی 2 پروازوں میں61 کورونا مریضوں کا انکشاف

ہفتہ 27 نومبر 2021 16:12

جنوبی افریقہ کی 2 پروازوں میں61 کورونا مریضوں کا انکشاف
کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) جنوبی افریقہ سے نیدرلینڈز آنے والی 2 پروازوں کی61 مسافروں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

(جاری ہے)

نیدرلینڈز کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق جنوبی افریقہ سے آنیوالی 2 پروازوں کی61 مسافروں میں کورونا وائرس کے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔نیدرلینڈز کے حکام کے مطابق جنوبی افریقہ سے آئے کورونا وائرس مثبت افراد میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کی جانچ جاری ہے۔نیدرلینڈز کے حکام کے مطابق جنوبی افریقہ سے آنیوالے کورونا مریضوں کو ہوٹل میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔