Live Updates

سندھ حکومت نے وزیراعظم کا گندم کھاد کی قلت اورمہنگائی سے متعلق بیان مسترد کردیا

3 صوبوں میں حکومت ان کی ہےالزام سندھ پر لگاتے ہیں، گندم کھاد پنجاب سے کم قیمت پر سندھ میں مل رہی ہے، حکمرانوں کی غیبی طاقت ختم ہورہی ہے۔ صوبائی وزراء سعید غنی، منظور وسان اور مکیش چاولہ کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 نومبر 2021 15:58

سندھ حکومت نے وزیراعظم کا گندم کھاد کی قلت اورمہنگائی سے متعلق بیان ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر 2021ء) سندھ حکومت نے وزیراعظم کا گندم کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے متعلق بیان مسترد کردیا، صوبائی وزراء نے کہا کہ 3 صوبوں میں حکومت ان کی ہےالزام سندھ پر لگاتے ہیں، گندم کھاد پنجاب سے کم قیمت پر سندھ میں مل رہی ہے، حکمرانوں کی غیبی طاقت ختم ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراء سعید غنی، منظور وسان اور مکیش چاولہ پریس کانفرسن کر رہے تھے۔

مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا کہ ملک میں کسی بھی چیز کی قلت ہو تو وفاقی حکومت ذمہ دار سندھ حکومت کو کہتے ہیں، وزیراعظم نے سندھ حکومت پر الزام لگایا، یوریا اورکھاد ذخیرہ اندوزی کا الزام بھی سندھ حکومت پر عائد کیا گیا، 3 صوبوں میں ان کی حکومت ہے لیکن الزام لگاتے ہیں کہ ہم عملی اقدام نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

یہ بھی کہا گیا کہ گندم مہنگی ہونے کی سندھ حکومت ذمہ دار ہے، جبکہ گندم پنجاب سے کم قیمت پر سندھ میں مل رہی ہے، سندھ میں فرٹیلائزرکے 1320 ڈیلرز ہیں۔

منظور وسان نے کہا کہ حکمرانوں کی غیبی طاقت ختم ہورہی ہے۔ صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جو یوٹرن نہیں لیتا وہ بےوقو ف ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ میں نے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا تو خود کشی کرلوں گا، جن لوگوں نے یہ حکومت مسلط کی ہے وہ بھی پریشان ہیں۔ مکیش چاولہ نے کہا کہ یوریا گیس سے بنتی ہے، 70 فیصد گیس سندھ دیتا ہے، 3 ماہ سے یوریا کی بکنگ کیوں کی ہوئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے اجلاس کی صدارت کے دوران آٹے اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قراردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کاروائی نہیں کی، کراچی میں مہنگائی کے اعشاریے سب سے زیادہ ہیں۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات