گورنرسندھ نے قمبر میں سخاوت راجپوت کے قتل پر آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 27 نومبر 2021 21:40

گورنرسندھ نے قمبر میں سخاوت راجپوت کے قتل پر آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے قمبر کے علاقے لالو رائنک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سندھ بلوچستان رائس ملز ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری جنرل اور شہری اتحاد لالو رائنک کے صدر سخاوت راجپوت کے جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

قمبر سے تعلق رکھنے والے مرحوم سخاوت راجپوت پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی تھے۔ گورنر سندھ نے آئی جی سندھ پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے یقینی اقدامات کئیے جائیں۔