Live Updates

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز کیس کا جلد فیصلہ سنائے، شازیہ مری

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز تاریخی فراڈ کی داستان ہے، بیان

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز کیس کا جلد فیصلہ سنائے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز تاریخی فراڈ کی داستان ہے جو شخص اپنے احتساب سے فرار ہونا چاہتا ہے وہ احتساب کا ڈھونگ کر رہا ہے، شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،عمران خان نے کینسر ہسپتال کے نام پر ممنوع ذراؤں سے چندہ لیکر پی ٹی آئی کے نام چیک کے ذریعے وصول کیا ،شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نے وزیرِاعظم بننے کے کیلئے اسمبلی سے ووٹ حاصل کئے لیکن اسمبلی کو عزت نہیں دی،بھارتی جاسوس کلبھوشن کے بارے قانون سازی سوالیہ نشان ہیمقبوضہ کشمیر پر مودی کی جارحیت پر خاموش بھی چندے کی وجہ تھی عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سانحہ پر بھی قومی یکجہتی کو ثبوتاڑ کیا آج عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کی بدولت پاکستانی عوام تکلیف میں ہے،
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات