Live Updates

قومی شامیلا ت پرکسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، ملک امیر زیب خان

ہفتہ 27 نومبر 2021 18:39

مالاکنڈ ۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 27 نومبر2021ء) :قومی شامیلا ت پرکسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، شرپسندعناصرعلاقائی امن کوسبوتاژکرناچاہتے ہیں جبکہ انتظامیہ  کی  جانب سے اس اہم ایشوپرمکمل چشم پوشی اختیارکی گئی ہے۔مقامی کمیٹیوں نے مسئلے کاپرامن حل نکال کرمذاکرات کئے ہیں جن میں سے زیادہ ترنے اپنی غلطیاں تسلیم اوررضاکارانہ طور پرقبضہ چھوڑنے اورمعاوضہ دینے پررضامندی ظاہرکی ہے ۔

ان خیالات کااظہارورتیرقومی مشران وملکانان کے چیئرمین ملک امیرزیب خان، ملک میرحیدرخان،حاجی نیک محمداتمانزئی،قمرزمان،جلال قادر،سیدکرم،مسلم خان،ملک سیدنواب اوردیگرعمائدین علاقہ نے ورتیرقومی شامیلات پرقبضہ کرنیوالوں کیخلاف گرینڈجرگہ جو کہ بمقام پلاندرہ منعقد ہوا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چند لوگوں نے قومی شامیلات اراضی پرعرصہ درازسے قبضہ جمایاہے جس میں یتیموں،بیواؤں اوربے اسرء اقوم کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑی سلسلہ کے نزدیک قومی شامیلات ایریازپرمحکمہ فارسٹ کیساتھ تمام اقوام کے مشران وملکانان نے باہمی مشاورت سے شجرکاری کی ہے جوکہ مشترکہ قومی اثاثہ ہے لیکن اب وقتاً فوقتاً اس میں بے دریغ کٹایوں کے واقعات رونماہورہے ہیں جس کے اچھے نتائج ثابت نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ قومی شامیلا ت ورتیرپرلوگوں نے قبضہ جمایاہے جن کیساتھ وقتاً فوقتاً جرگہ مشران نے ملاقاتیں کی جنہوں نے اپنی غلطیاں تسلیم کی ہیں جبکہ اب ان میں سے صرف50مقامات پرپیچیدگیاں اورمسائل کاسامناتھاجس کیساتھ بھی مذاکرات اورمسئلے کے پرامن حل کیلئے مقامی کمیٹیوں کے ذریعے بات چیت ہوئی اورانہوں نے بھی رضاکارانہ طورپرقبضہ شدہ اراضیات واگزارکرنے جبکہ رہائشی مکانات اورزیرکاشت اراضیات کے بدلے معاوضے دینے پررضامندیاں ظاہرکی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہم پرامن لوگ ہیں اورقوم نے ہمارے اوپراعتمادکرکے بھاری ذمہ داریاں ڈالی ہیں اسیلئے قومی شامیلات پرقبضہ کرنیوالوں سے اپیل کرتے ہیں کہ دنیافانی ہے اور روزمحشرمیں اللہ کے حضورقوم کے ایک ایک پائی کاحساب دیناہوگااس لئے بہترہے کہ رضاکارانہ طورپراپنے مقدمات واپس لیکراراضیات وگزارکریں تاکہ علاقہ ایک بہت بڑی تباہی وبدامنی سے بچ سکے بصورت دیگرناخوشگوار واقعے میں ہونیوالے نقصانات کی ذمہ داری قبضہ گروپوں اورمقامی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔ انہوں نے اس ضمن میں وزیراعظم  عمران خان،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان، کمشنرملاکنڈ،ڈپٹی کمشنرملاکنڈاوردیگرحکام بالاسے اصلاح احوال اورفوری طورپر دادرسی کی اپیل کی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات