اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا
عبداللہ شفیق اب تک واحد پاکستانی اوپنر ہیں جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں 2 چھکے لگائے
ذیشان مہتاب
ہفتہ 27 نومبر 2021
19:28
Abdullah Shafique is the first Pakistan opener to hit 2 sixes on Test debut.
— Mazher Arshad (@MazherArshad) November 27, 2021
(جاری ہے)
چٹاگانگ کے چوہدری ظہور الٰہی سٹیڈیم میں جاری میچ میں عابد علی اور عبداللہ شفیق وکٹ پر موجود ہیں۔
قبل ازیں بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے تاہم کھیل کے دوسرے ہی اوور میں حسن علی نے گزشتہ روز سنچری سکور کرنے والے لٹن داس کو ایک رن کے اضافے کے بعد 114 رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ لٹن داس اور مشفیق الرحیم کے درمیان 206 رنز کی شراکت ہوئی۔ یاسر علی کو بھی حسن علی نے 4 رنز پر بولڈ کر دیا جبکہ مشفیق الرحیم 91 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، بنگلا دیش کی پوری ٹیم 330 پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کی، ایک وکٹ ساجد خان کے حصے میں آئی۔ کھیل کے پہلے روز بنگلا دیش نے لٹن داس اور مشفیق الرحیم کی ذمے دارانہ بیٹنگ کے باعث 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز سکور کیے تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل فائنل ، سٹیڈیم میں داخلے کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا
-
پی ایس ایل فائنل: لاہور میں ٹریفک انتظامات مکمل، سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات
-
پی ایس ایل فائنل میچ کا وقت تبدیل کردیا گیا
-
پی ایس ایل 11 فائنل: فاتح اور رنر اپ کو کتنے لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی؟
-
پاکستان سپر لیگ 11 کا فائنل آج کھیلا جائے گا
-
میرا پورا فوکس آج کے میچ پر ہے، ٹرافی اٹھانا خواب ہے، پی ایس ایل فائنل سے قبل بابر اعظم کا عزم
-
ایشیا کپ فائنل میں آخری اوور حارث رئوف کو دینا بڑی غلطی تھی ، سلمان علی آغا کا اعتراف
-
کرکٹ سے لاتعلق والد تین فاسٹ بالرز بیٹوں کے باعث اس کھیل کے بڑے مداح بن گئے
-
ورلڈ کپ 1999ء میں آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل ہوٹل میں ایک لڑکی کیساتھ پوری رات گزاری، ہرشل گبز کا انکشاف
-
حیدرآباد کنگزمین کے محمدعلی پرمیچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ
-
آئی سی سی ٹیم رینکنگ: پاکستان کی چھٹی پوزیشن پر ترقی
-
ایران: حکومت مخالف احتجاج کے دوران گرفتار 21 سالہ کراٹے چیمپئن کو پھانسی دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.