شعیب ملک کے بیٹے ازہان کی اپنی والدہ ثانیہ مرزا کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

ثانیہ مرزا بیٹے کی اس شرارت سے بالکل انجان تھیں اسلئے چونک کر رہ گئیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 28 نومبر 2021 14:32

شعیب ملک کے بیٹے ازہان کی اپنی والدہ ثانیہ مرزا کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 نومبر 2021ء ) سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے ازہان مرزا ملک کی اپنی والدہ کوایک تقریب کے دوران تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کراچی میں پرفیوم لانچنگ کی تقریب میں اپنے بیٹے ازہان مرزا ملک کے ساتھ شریک ہوئے۔ تقریب میں شعیب ثانیہ کے علاوہ اداکارہ عائشہ عمر سمیت متعدد شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران جب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک تصاویر کھنچوارہے تھے تب شعیب ملک کی گود میں موجود ان کے بیٹے ازہان مرزا ملک نے شرارت کرتے ہوئے اپنی ماما ثانیہ مرزا کے منہ پر تھپڑ مارا۔ ثانیہ مرزا بیٹے کی اس شرارت سے بالکل انجان تھیں اسلئے چونک کر رہ گئیں اور شعیب ملک ہنسنے لگے۔ لیکن شاید ننھے ازہان کو ثانیہ کے ساتھ یہ شرارت کرکے مزہ آرہا تھا اس لیے انہوں نے ایک بارپھر اپنی ماما ثانیہ مرزا کے منہ پر ہاتھ مارا اور ہنسنے لگے۔

ازہان مرزا ملک کی شرارت سے بھرپور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔