Live Updates

ی* وزیراعظم کے کرونا امدادی پیکج میں 40ارب روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، شاز یہ مری

اتوار 28 نومبر 2021 17:45

ؑاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے کرونا امدادی پیکج میں 40ارب روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 25 ارب اور دیگر اداروں میں بھی اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کے انکشاف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کی اس خردبرد کے ذمے دار عمران خان ہیں،کرونا وبائ کے فنڈز کو بھی عمران خان نے نہیں بخشا اور نہ ہی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لوٹنے میں کوئی قباحت محسوس کی۔

یہ پیسے غریب اور بیوہ خواتین کی امانت ہیں۔ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر غریب اور بیوہ خواتین کی رقم عمران خان کے جبڑے سے نکالے گی۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نے بینظیر ایمپلائز اسٹاک سے بھی محنت کشوں کے 25ارب روپے چوری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوکیدار چور بن جائے تو گھر میں ڈاکے تو پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ مگرمچھ کے آنسو ہیں۔ انہوں نے اقتدار میں آکر جو لوٹ مار کی ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات