Live Updates

حکومت نے آئی ایم ایف سے طے کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد شروع کردیا

آئی ایم ایف سے طے شدہ فیصلے کے تحت ترمیمی فنانس بل کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا

اتوار 28 نومبر 2021 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے طے کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے طے شدہ فیصلے کے تحت ترمیمی فنانس بل کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ترمیمی فنانس بل میں شیڈول 6 ختم کردیا جائے گا، شیڈول 6 کے خاتمے سے 350 ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈیویلپمنٹ وصولی کا ہدف 600 سے کم کر کے 356 ارب روپے مقرر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم لیوی بڑھانے یا کم کرنے کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دینے کی تجویز ہے۔ترمیمی فنانس بل میں رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5800 ارب سے بڑھا کر 6100 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی پروگرام میں 200 ارب روپیکمی کرنے کی تجویز بھی ترمیمی بل کا حصہ ہے۔پاکستان کوآئی ایم ایف سے 1 ارب ڈالر سے زیادہ کی قسط کے لیے ان اقدامات پر عمل کرنا ہے، 12 جنوری 2022 سے پہلے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات