جنوبی امریکی ملک ’پیرو‘ 7.5 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

زلزلے کی گہرائی 112 کلومیٹر ریکارڈ ، شدید زلزلے کے باوجود سنامی کا کوئی الرٹ سامنے نہیں آیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 28 نومبر 2021 20:34

جنوبی امریکی ملک ’پیرو‘ 7.5 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا
پیرو (اُردو پوائنٹ ،اخبارتازہ ترین ۔ 28 نومبر 2021ء ) جنوبی امریکی ملک ’پیرو‘ 7.5 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کی گہرائی 112 کلومیٹر ریکارڈ ۔ امریکی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح جنوبی امریکی ملک ’پیرو‘ میں 7.5 شدت کے زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیرو کے نیشنل سیسمالوجی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز ایمازوناس نامی علاقہ تھا۔لیکن زلزلے کی شدت پیرو کے دارلحکومت لائما اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زلزلے کی گہرائی 112 کلومیٹر تھی۔

(جاری ہے)

تاہم شدید زلزلے کے باوجود ابھی تک سنامی کا کوئی الرٹ سامنے نہیں آیا ہے، علاوہ ازیں زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز پیرو کا دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے شہری اور دیہی آبادی کو نقصان نہیں پہنچا، البتہ زلزلے کی 7.5شدت کی وجہ سے شہری علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔رپورٹ میں مزیدبتایا گیا کہ اس سے ایک روز قبل بھی 5.2 شدت کے زلزلے سے ملک ’پیرو ‘ لرز اٹھا تھا۔