سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ایم این ایز کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں

وفاقی حکومت کو اپوزیشن اراکین اسمبلی کو بھی فنڈز جاری کرنے کی ہدایت دی جائے،قادر پٹیل، آغا رفیع اللہ کی درخواست

پیر 29 نومبر 2021 16:16

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ایم این ایز کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن اراکین قومی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے سے متعلق تین جیالے رکن قومی اسمبلی کی درخواست پر کراچی میں ایم این ایز کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ہائیکورٹ میں قادر پٹیل، آغا رفیع اللہ، عبدالکریم بجار کی ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواستگزاروں کے وکلا نے موقف دیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہمیں ترقیاتی فنڈز فراہم نہیں کئے جارہے ہیں۔ وفاقی حکومت اپنے ارکان قومی اسمبلی اور اتحادیوں کو ترقیاتی فنڈز دے رہی ہے۔ ہم قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 236 ,238 اور 248 سے کامیاب ہوئے۔ تحریک انصاف، ایم کیو ایم اراکین کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات طلب کی جائیں۔ وفاقی حکومت کو اپوزیشن اراکین اسمبلی کو بھی فنڈز جاری کرنے کی ہدایت دی جائے۔ عدالت نے کراچی میں ایم این ایز کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں۔