برقی تنصیبات اور لائنوں پرضروری مرمت کے سلسلے میں کل کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

پیر 29 نومبر 2021 17:33

برقی تنصیبات اور لائنوں پرضروری مرمت کے سلسلے میں  کل  کوئٹہ کے مختلف ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں  کل 30 نومبر کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن ملک پلانٹ فیڈر اور سریاب گرڈ اسٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس فیڈرکو دوپہر1 بجے تا شام 4 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح یکم اور2دسمبر کومری آباد گرڈ اسٹیشن کے مری آباد، سعید آباد،کاسی ون، کاسی ٹو اور لیاقت بازار فیڈروں کو دوپہر ایک بجے سے شام 4 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دوران بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :