اومی کرون‘ امریکا میں لاک ڈاؤن کو خارج از امکان قرار دیدیا گیا

منگل 30 نومبر 2021 15:16

اومی کرون‘ امریکا میں لاک ڈاؤن کو خارج از امکان قرار دیدیا گیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) امریکا میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے باعث لاک ڈاؤن کو خارج از امکان قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکا کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں سامنے آنے والا کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون تشویش کاباعث ہے،خوف کانہیں۔امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرانتھونی فاؤچی نے توقع ظاہرکی ہیکہ بوسٹرزکیساتھ موجودہ ویکسینزمعاون رہیں گی۔دوسری جانب برطانیہ نے 18 برس سے زائد عمر کے ہر شخص کو بوسٹر لگانے کا اعلان کردیا ہے جب کہ 12برس سے زائد عمر کے بچوں کو دوسری ڈوز لگے گی۔