بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی تقرریاں ،آغا سراج و دیگر کی حفاظتی ضمانت منظور

آغا سراج درانی کی سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر ہوچکی، اس وجہ سے پیش نہیں ہوسکے،وکیل صفائی کا موقف

منگل 30 نومبر 2021 15:40

بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی تقرریاں ،آغا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق نیب انکوئری میں آغا سراج درانی و دیگر کی دس دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ ہائیکورٹ میں بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی لیاری میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق نیب انکوئری سے متعلق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کا کہاں ہیں پیش کیوں نہیں ہوئی ضمانت کی درخواست میں ملزمان کو پیش ہونا لازمی ہوتا ہے۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ آغا سراج درانی کی سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر ہوچکی۔ آغا سراج درانی اس وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔ ملزم جاوید کے وکیل نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کی طبعیت خراب ہے اس لیے آج پیش نہیں ہوسکے۔ سندھ ہائیکورٹ نے آغا سراج درانی و دیگر کی دس دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے آغا سراج درانی و دیگر کو دس دن میں متعلق کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ ملزمان کے خلاف بے نظیر بھٹو شہید لیاری میڈیکل یونیورسٹی میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق نیب انکوئری جاری ہے۔